انٹرنیشنل

نوبیل انعام برائے معاشیات دو امریکی ماہرین کو دینے کا اعلان

سال 2026 کا نوبیل انعام برائے معاشیات 2 امریکی معاشی ماہرین کو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈ فورڈ کو رواں سال کا آخری نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔

ان دونوں کو یہ اعزاز مائیکرو اکنامک فاؤنڈیشن کے حوالے سے تحقیقی کام پر دیا گیا جس سے بڑے پیمانے پر معاشی نظام کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

نوبیل انعام کے ساتھ دیے جانے والا 12 لاکھ ڈالرز کا نقد انعام دونوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

رابرٹ ای ہال امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں جبکہ مائیکل ووڈ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں۔

نوبل کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ان دونوں کی بدولت ہم معیشت کو پہنچنے والے جھٹکوں جیسے توانائی بحران یا اچانک تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ بہتر طریقے سے تیار ہوسکے۔

محض معاشی تبدیلیوں جیسے افراط زر، رسد و طلب کو دیکھنے کی بجائے ان دونوں ماہرین نے ثابت کیا کہ خاندانوں اور کارباری اداروں کے اثرات کو اکٹھا کرنے سے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ سازی متاثر ہوتی ہے۔

فزکس، کیمسٹری، میڈیسن، ادب اور امن کے نوبیل انعامات کے برعکس اس انعام کو باضابطہ طور پر Sveriges Riksbank پرائز کہا جاتا ہے، کیونکہ اس کا آغاز 1968 میں سویڈش مرکزی بینک نے کیا۔

اس سال دیا جانے والا انعام مجموعی طور پر 58 واں نوبیل انعام ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال نوبیل انعام دینے کا سلسلہ 5 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔

طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

5 اکتوبر کو طب، 6 اکتوبر کو فزکس جبکہ 7 اکتوبر کو کیمسٹری کے شعبے کے نوبیل انعامات کا اعلان کیا گیا تھا۔

ادب کے نوبیل انعام کا اعلان 8 اکتوبر، امن کے نوبیل انعام کا اعلان 9 اکتوبر جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 12 اکتوبر کو دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker