پاکستانتازہ ترین

ماہر اقبالیات اور محقق ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی انتقال کرگئے

معروف ماہر اقبالیات، محقق اور مصنف ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی انتقال کرگئے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی منصورہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی دنیا بھر میں اقبال شناسی اور اقبال فہمی کا سب سے مستند اور معتبر نام تھے، اقبالیات اور اردو زبان کی خدمت کے حوالے سے ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker