پاکستان

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا،غیر رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی بھی شروع کر دی گئی ۔

سرکاری اسکیم کیلئے کم درخواستیں آنے پر غیررجسٹرڈ عازمین کو موقع دیا گیا،اسرکاری سکیم کے تحت 60.3 فیصد درخواستیں موصول،39.7 فیصد کوٹہ رہ گیا،6 روز میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرائیں،ایک لاکھ 18 ہزار 210 کوٹے میں سے 46 ہزار 924  نشستیں بدستور خالی ہیں

سرکاری اسکیم کا حج کوٹہ مکمل ہوتےہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائےگی،حج اخراجات کی پہلی قسط کےساتھ درخواستیں 16 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،لانگ حج کے لئے اخراجات کی پہلی قسط 5 لاکھ روپے وصول کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ شارٹ حج کے لئےساڑھے 5 لاکھ روپےکی پہلی قسط جمع کرائی جاسکتی ہے،سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیزوں کے ذریعے بینکوں میں حج درخواستیں کراسکتے ہیںبیرون ملک مقیم افراد کو وطن واپسی پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker