پاکستان

ٹرین کے سفر میں کس طبقے کو کتنا ریلیف ملتا ہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان ریلوے کے رعایتی سفر سے متعلق تفصیلات پیش کردی گئیں۔

وزیرریلوے کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ طلبہ اور معذور افراد کو ریلوے ٹکٹ میں 50  فیصد تک رعایت دی جاتی ہے جب کہ غیرملکی سیاحوں کو 25 فیصد اور کھلاڑیوں کو 40 فیصد رعایت ملتی ہے۔

وزیر ریلوے کی تفصیلات کے مطابق بینائی سے محروم شہریوں کو 50 سے 65 فیصد رعایت دی جاتی ہے جب کہ صحافیوں کو 80 فیصد اور بزرگ شہریوں کو 25 سے 50 فیصد رعایت دی جاتی ہے۔

جواب میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کے لیے ٹکٹ پر پاکستان ریلوے میں 50 فیصد رعایت دی جاتی ہے جب کہ ریلوے ملازمین اور افسران کا ریلوے میں سفر مفت ہے۔

وزیر ریلوے کے جواب کے مطابق سال 25-2024 میں رعایتوں کی مد میں پاکستان ریلوے کو ایک ارب 15 کروڑ روپے ادا کرنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker