سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل کو کروم براؤزر فروخت کرنے کیلئے 34 ارب ڈالرز سے زائد کی پیشکش

امریکی ریگولیٹرز کے دباؤ کے باعث ہوسکتا ہے کہ مستقبل قریب میں گوگل اپنے مقبول کروم ویب براؤزر کو فروخت کرنے پر مجبور ہو جائے۔

ایسا کب تک ہوگا یہ تو معلوم نہیں مگر گوگل کو ابھی سے کروم کے لیے ریکارڈ آفر موصول ہوگئی ہے۔

وال اٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق Perplexity اے آئی نامی کمپنی نے گوگل کو کروم براؤزر خریدنے کے لیے 34.5 ارب ڈالرز کی پیشکش کی ہے۔

یہ پیشکش کئی وجوہات کے باعث حیران کن ہے۔

سب سے حیران کن بات تو یہ ہے کہ Perplexity اے آئی کمپنی کی اپنی مالیت محض 18 ارب ڈالرز ہے اور اس نے کروم کو خریدنے کے لیے اپنی قدر سے لگ بھگ دوگنا رقم کی پیشکش کر دی ہے۔

کروم کی اپنی قدر کتنی ہے تو یہ معلوم نہیں مگر کچھ تخمینوں کے مطابق دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر کی مالیت 20 سے 50 ارب ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہے۔

Perplexity اے آئی کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی سرچ انجن کے لیے جانا جاتا ہے مگر اس نے حال ہی میں ایک اے آئی براؤزر کومٹ متعارف کرایا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ Perplexity اے آئی کی جانب کو متعدد وینچر کیپیٹل فنڈز اور دیگر سرمایہ کاروں کا ساتھ حاصل ہے جس کے باعث اس نے کروم کو خریدنے کے لیے گوگل کو پیشکش کی۔

اوپن اے آئی کی جانب سے بھی گوگل کروم کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے گوگل کے خلاف اجارہ داری کے حوالے سے مقدمہ دائر کیا تھا اور گوگل کو اس میں شکست کا سامنا ہوا۔

مگر ابھی تک اس حوالے سے امریکی جج نے تعین نہیں کیا کہ گوگل کے خلاف کیا اقدامات کرنے چاہیے۔

گوگل کروم کو دنیا بھر میں ساڑھے 3 ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور عالمی براؤزر مارکیٹ کا 60 فیصد شیئر اس کے پاس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker