پاکستانKhyber Pakhtunkhwa

باجوڑ: سکیورٹی فورسز کی جانب سے 5 علاقے کلیئر، لوگوں کو گھر واپسی کی اجازت

باجوڑ: سکیورٹی فورسز نے 5 علاقوں کو دہشتگردوں سے مکمل کلیئر کردیا۔ 

ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقوں سیرئے کلان، سری میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو، شمشیر گرقلعہ ترخو کو دہشتگردوں سے کلیر کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہےکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئر کرائے جانے والے علاقوں میں حالات معمول پر آگئے اور مکمل ریاستی عملداری بحال ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کلیئر کرائے گئے علاقوں کے لوگ اپنے گھروں کو واپس جاسکتے ہیں، ریاست مکینوں کو مکمل حفاظت اور معاونت فراہم کرے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق باجوڑ کے دیگر علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے چند روز قبل باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker