پاکستان

امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے قطر کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور قطرکے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی۔

 مولانافضل الرحمان نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور قطر کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔

انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا فوری انعقاد قابل تحسین ہے اور دوحہ کانفرنس اسلامی دنیا کے وحدت کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا، مسلم دنیا کا اپنے دفاع کیلئے باہمی اتحاد واتفاق ناگزیر ہوچکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔

قطرکے سفیر علی بن مبارک نے مولانا فضل الرحمان کی اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیلی حملے کے موقع پر پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی قابل تحسین ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker