پاکستان
کراچی: ڈی ایچ اے میں عمارت میں آگ لگ گئی، دم گھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے فیز 2 میں عمارت میں آگ لگنے کے دوران دم گھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق آگ 4 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ورکشاپ میں لگی، اس دوران آگ نے پہلی منزل پر رہائشی حصے کو اپنی لپیٹ میں لیے لیا۔
بالائی منزل پر پھنسی خواتین سمیت 8 افراد کو نکال کر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج 2 خواتین دم توڑ گئیں ہیں، مزید 2 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے 3 گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے، جب کہ متاثرہ عمارت میں کولنگ اور سرچنگ کا عمل جاری ہے۔
حکام کے مطابق عمارت میں آتشزدگی کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔



