پاکستان

پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، اپوزیشن کا احتجاج

) پنجاب اسمبلی میں حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود مسودہ قانون مقامی حکومت پنجاب 2025ء منظور کروا لیا۔

لوکل گورنمنٹ بل کی منظوری کی جانب سے اپوزیشن کی مسلسل ہنگامہ آرائی جاری رہی، اپوزیشن بار بار اجلاس کی کارروائی ٹی ایل پی تشدد کے باعث موخر کرنے کی اپیل کرتی رہی۔

اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے رہنما معین ریاض قریشی نے کہا کہ ایجنڈا ملتوی کیا جائے، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر اٹھ کر شور مچاتے رہے، مسودہ بل کی کاپیاں ہوا میں اڑاتے رہے۔

قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود مسودہ قانون مقامی حکومت پنجاب 2025ءکی منظوری دیدی۔

بل صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ایوان میں پیش کیا، شق وار منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker