بلوچستان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker