پاکستان

حکومت نے سونے کی امپورٹ ایکسپورٹ پر عائد پابندی ختم کردی

حکومت نے ملک میں سونے کی امپورٹ یا پاکستان سے ایکسپورٹ پر عائد پابندی ختم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کی طرف سے منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں تاہم قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا، فریم ورک شفافیت اورخود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت نے رواں برس مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی سمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی، حالیہ مہینوں میں سونے کی سمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دی، اس سلسلے میں ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ جون اور جولائی میں بالکل بھی سونا درآمد نہیں ہوا، مئی میں صرف 9 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا جس کی مالیت 9 لاکھ 27 ہزار ڈالر تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں اپیل کی تھی کہ جیولری ایکسپورٹ انڈسٹری کے تحفظ کے لیے ایس آر او 760 کو فوری طور پر بحال کیا جائے، بہت سے برآمد کنندگان نے قانونی معاہدوں کے تحت خام سونا وصول کرکے جیولری تیار کرلی تھی کہ اچانک نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا، جس سے سپلائی چین ٹوٹ گئی اور عالمی خریداروں کا اعتماد مجروح ہوا جس کی بحالی کیلئے ایس آر او کی فوری بحالی ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker