پاکستان

کچے کے ڈاکوؤں کو تاوان کی ادائیگی کے بعد پشاورکا نوجوان گھر پہنچ گیا

پشاور: کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیا جانے والا نوجوان تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر پہنچ گیا۔

مبینہ طورپرکچے سے اغوا کیا جانے والا تہکال کا رہائشی واپس اپنے گھر پہنچ گیا۔

نوجوان کے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کوبھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد بازیاب مغوی گھرپہنچ گیا، پی ٹی آئی ایم این اے شیرعلی ارباب اور دیگر عمائدین نےتاوان کی رقم دی۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر علی ارباب نے کہ میں نے اپنی طرف سے مغوی کی بازیابی کے لیے 5 لاکھ روپے دیے، دیگر لوگوں نے بھی متاثرہ خاندان سے تعاون کیا۔

واضح رہے کہ مغوی کو مبینہ طور پر 5 اکتوبر کوملتان سے اغواء کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker