پاکستان

اسرائیلی وزیراعظم کو معافی دینادھوکے کےمترادف ہوگا، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف (khawaja asif)کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست احتساب سے بچنے کی مایوس کن کوشش کے سوا کچھ نہیں،اسرائیلی وزیراعظم کو فلسطین میں مظالم پر ساتھیوں سمیت جوابدہ ہونا پڑےگا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو کس طرح بھول سکتےہیں،عالمی برادری کو معافی سےمتعلق درخواست پر سخت مؤقف اختیار کرناہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم کو معافی دینا ایک دھوکے کےمترادف ہوگا،نیتن یاہو اور اس کے حامیوں کو معاف کردینا اخلاقی اور قانونی انصاف کی ناکامی ہوگی۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر سے درخواست کی ہے کہ انہیں برسوں سے چلنے والے کرپشن کیس میں معافی دے دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker