پاکستان

گھوٹکی: مسافروں کے اغوا میں ملوث ڈاکوؤں کیخلاف سندھ اور پنجاب پولیس کا آپریشن، 3 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی میں مسافروں کے اغوا میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے آپریشن شروع کر دیا جس میں 3 ڈاکو مارے گئے۔

کوئٹہ جانےوالی بس سے مسافروں کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے کچہ کراچی میں مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

ڈی پی او راجن پور کے مطابق کچہ کراچی کے علاقے میں 3 ڈاکو مارے گئے، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ پیر کی رات 9 بجے کے قریب 30 سے 40 ڈاکوؤں نے ضلع گھوٹکی میں گڈو کشمور انٹرچینچ کے قریب درجن سے زائدمسافروں کو اغوا کر لیا تھا اور کچے میں لے گئے تھے۔

تاہم سندھ پولیس آپریشن کے دوران تمام مغویوں کو بازیاب کرالیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker