پاکستانتازہ ترین

ڈونلڈ لو نے امریکا کے اندر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تصدیق کردی

امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو نے امریکا کے اندر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تصدیق کردی۔

امریکی کانگریس کمیٹی میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو بھی پیش ہوئے اور انہوں نے اس حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

کانگریس کمیٹی کو دیئے گئے بیان میں ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا۔

دوران سماعت امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ نے امریکا کے اندر بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی تصدیق بھی کی اور کمیٹی کو بتایا کہ امریکی شہری گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں بھارتی حکومت کے اہلکار ملوث تھے۔

لازمی پڑھیں۔ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو نے عمران خان کے سائفر الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برطانوی اخبار کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ امریکی حکام نے سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنائی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ امریکا کیلئے انتہائی سنگین معاملہ ہے جسے امریکا نے مودی سرکار کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔

ڈونلو لو کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ جسے بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے اور سازش میں ملوث ہونے پر خبردار بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker