جرم
رحیم یار خان: ڈکیتی کے دوران اہل علاقہ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق
رحیم یار خان میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ رحیم یار خان کے تھانہ بھونگ کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے، اس دوران اہل علاقہ اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر 8 سال کا احمد اور 10 برس کا شاہ زیب جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہو گئے ۔
پولیس نے فائرنگ سے 2 بھائیوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔



