کھیلکرکٹ

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں گرگئیں

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز بنا لیے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

محمد رضوان 362 کے مجموعے پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسی اوور میں نعمان علی اور ساجد خان بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، تینوں کھلاڑیوں کو سینوران متھوسامے نے آؤٹ کیا۔

سلمان علی آغا 86 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور شاہین شاہ آفریدی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker