تازہ ترینانٹرنیشنل

برازیل: لیڈی گاگا کےکانسرٹ میں 20 لاکھ سے زائد لوگ شریک، بم دھماکےکا منصوبہ ناکام

برازیل میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کانسرٹ میں بم دھماکےکا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ رات ریوڈی جنیرو کے ساحل پر لیڈی گاگا کے تاریخی کانسرٹ میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک تھے۔ برازیلین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنایا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بم حملےکا منصوبہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیہ اور نوجوانوں میں شدت پسندی پھیلانے والے گروپ نے بنایا تھا۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی میں گروپ کے سربراہ سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مشتبہ افراد دھماکا خیز مواد اور کاک ٹیلز سے دھماکےکرنےکے لیےکانسرٹ میں شریک لوگوں کو استعمال کرنا چاہتے تھے۔ مشتبہ افراد نے سوشل میڈیا پر خود کو بطور گاگا گلوبل فین گروپ ارکان متعارف کرایا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کے خلاف وزارت سائبر آپریشن کی رپورٹ اور انٹیلی جنس اطلاع کے بعد کارروائی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker