کھیل

دبئی: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا

دبئی: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دبئی حکمران کے نام سے منسوب شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران دنیائے اسپورٹس کے نامور افراد کی موجودگی میں اولمپک جیولین تھرور چیمپئن ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ارشد ندیم کو 17 ویں دبئی اسپورٹس ورلڈ سمٹ میں ایوارڈ دیا گیا۔

دبئی کے حکمران کے بیٹے شیخ منصور بن محمد بن راشد المختوم نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نوازا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی تھرو کر کے جیولن کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker