Quetta
کوئٹہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل مزید تیز، سرچ آپریشن اور ملک بدری کی مہم میں مزید تیزی

وفاقی حکومت کی ہدایت پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بلوچستان خصوصاً کوئٹہ میں مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ *پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے
کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ایس ایچ اوز کی نگرانی میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ دکانوں اور مارکیٹوں میں بھی افغان مہاجرین کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد غیر قانونی مقیم افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز خروٹ آباد سے گرفتار افغان مہاجرین کو انتظامیہ کی جانب سے آج ملک بدر کیے جانے کا امکان ہے۔
ملک بدری کا اگلا مرحلہ فعال ہو چکا ہے، اور حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں قانون کے مطابق اور منظم انداز میں تیزی سے جاری رہیں گی۔



