پاکستان

حمیرا اصغر کی پُراسرار موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ پتا نہ چل سکا

ڈیفنس کراچی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کا معما حل نہیں ہوسکا۔

ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں کچھ بھی پتہ نہیں چلا ۔ پولیس سرجن  کے مطابق لاش مکمل خراب ہونے کے قریب تھی۔ کیمیکل ایگزامن کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

پولیس کے مطابق لگتا ہے خاتون کی موت 6  سے 8 ماہ قبل ہوئی ۔ اداکارہ کا فلیٹ ڈی سیل کر دیا گیا۔ چھیپا فاونڈیشن کے مطابق تعفن کے باعث لاش کو موبائل سردخانے میں رکھا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ نشے کی عادی تھی اور اکثر پڑوسیوں سے جھگڑا کرتی تھی۔ جس کی وجہ سے انہوں ملنا چھوڑ دیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی نے بتایا کہ ورثا نے اداکارہ کی میت لینے سے انکار کردیا اور کہا دو سال قبل تعلق ختم ہوگیا تھا۔ پولیس خود ہی تدفین کردے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker