بلوچستان

لورالائی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کوئٹہ: ضلع لورالائی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،مؤثر حکمت عملی کے باعث ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ہے
لورالائی کے علاقے پوڑئی ٹک میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، جس میں ٹی این ٹی بلیک ایکسپلوزیو اور آئی ای ڈیز شامل ہیں
انہوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والے مواد میں تقریباً 10 کلو گرام ٹی این ٹی 8 کلو گرام بلیک ایکسپلوزیو 4 عدد آئی ای ڈیز 11 عدد ڈیٹونیٹرز 6 میٹر سیفٹی فیوز ایس ایم جی کے راؤنڈز بال بیرنگز اور دیگر دھماکہ خیز سامان شامل ہے
ڈی آئی جی کے مطابق دہشتگرد اس خطرناک مواد کو ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں میں منتقل کر کے تخریبی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے تاہم پولیس کی بروقت کارروائی نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مؤثر حکمت عملی کے باعث ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے
ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے اور کسی بھی شرپسند عنصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker