Quettaبلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر علاج معالجے کے لیے کراچی منتقل

متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی نگرانی میں کراچی روانہ کیا گیا

کیپٹن علی آزاد پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو کراچی منتقل کرنے کے مشن کی قیادت کر رہے ہیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج کی بہترین اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کراچی منتقل کیا گیا

حکومت بلوچستان متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کے علاج، بحالی اور ہر ممکن معاونت کی مکمل ذمہ داری اٹھا رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی صحت سے متعلق صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، حکومت بلوچستان

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندان سے مکمل رابطہ رکھنے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت

تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

خواتین کے خلاف تشدد اور جرائم میں ملوث عناصر کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker