بلوچستان

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن شعبان ،ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 91 ہو گئی

کوئٹہ: آپریشن شعبان میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 91 تک پہنچ گئی۔

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، کارروائیوں میں دشوار گزار علاقوں میں قائم دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے خارجی دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے جبکہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 129 خارجی دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے این سی ایم سی کے اہم فیصلے

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور آخری دہشتگرد کے انجام تک آپریشن شعبان پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker