Mastungبلوچستان

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کڈھ کوچہ کے قریب السیف کوچ پر فائرنگ، 4 افراد شہید اور حالات کشیدہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کڈکوچہ کے مقام پر السیف مسافر کوچ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کڈھ کوچہ کے قریب السیف کوچ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے میں حالات شدید کشیدہ ہیں۔ اس روح فرسا واقعے کے بعد مسافروں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ شاہراہ پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی شدید ضرورت ہے تاکہ کسی بھی مزید ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ اس اندوہناک واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں اور شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker