انٹرنیشنل

بھارت میں زیرِ تعمیر پن بجلی منصوبے کی سرنگ گرنے کے واقعے میں ہلاکتیں 20 ہوگئیں

نئی دہلی: بھارتی ریاست سکم میں زیرِ تعمیر پن بجلی منصوبےکی سرنگ گرنےکے واقعے میں ہلاکتیں 20 ہوگئیں۔

بھارتی ریاست سکم میں 20 جولائی کو دریائے تیستا پر قائم سرکاری پن بجلی منصوبے کے لیے سرنگ تعمیر کی جا رہی تھی کہ اس دوران سرنگ گرگئی۔

ابتدائی طورپرخبر آئی تھی کہ سرنگ گرنے سے کم از کم 9 مزدور ہلاک ہوگئے جبکہ 15 مزدور تاحال سرنگ میں پھنسے ہوئے تھے تاہم اب واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔

بھارتی حکام کا بتانا ہے کہ امدادی کارکنوں نے سرنگ کے مقام پر مزید 7 سے8 لاشیں دیکھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker