بلوچستان
دالبندین میں کوئٹہ سے آنے والی مسافر بسوں پر فائرنگ

آر سی ڈی شاہراہ پر چارسار کے مقام پر مسلح افراد نے کوئٹہ سے دالبندین آنے والی تین مسافر بسوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں بسوں کے ٹائر برسٹ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے چارسار کے مقام پر بسوں کو روک کر فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا جائزہ لینے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔



