بلوچستان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں کارروائی کےدوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی دہشت گردوں کے خلاف مؤثرکارروائیاں کی گئیں،جن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے،کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker