بزنس

آئل کمپنیز کا ڈیزل کی قیمتوں کے فارمولے پر تحفظات کا اظہار، سپلائی نظام خطرے میں پڑنے کا خدشہ

اسلام آباد: ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کے فارمولے میں حالیہ تبدیلیوں پر تحفظات اور 128 ارب روپے کے بقایا جات پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کے فارمولے میں حالیہ تبدیلیوں اور پرائس ڈیفرنشل کلیمز کی ادائیگیوں میں مسلسل تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کونسل نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتا ہوا مالی دباؤ پیٹرولیم سیکٹر کی لیکویڈیٹی (نقدی کے بہاؤ) کو متاثر کر سکتا ہے، جس سے ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی کا نظام خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک کو 13 اپریل 2026 کو لکھے گئے ایک تفصیلی خط میں صنعتی ادارے نے کہا ہے کہ دو بیک وقت ہونے والی تبدیلیاں، یعنی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں ترمیم اور ریگولیٹری ادائیگیوں میں تاخیر،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر ’’شدید مالی دباؤ‘‘ ڈال رہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کمپنیاں ملک بھر میں ایندھن کی خریداری اور تقسیم کی ذمہ دار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker