نیدرلینڈز کی ائیرلائن میں دوران پرواز پاور بینک پھٹ گیا، طیارے میں آگ لگ گئی

نیدرلینڈزکی ائیرلائن میں دوران پرواز پاور بینک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ لگ گئی اور اسے ایمسٹرڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
کے ایل ایم کی ایمسٹرڈیم سے کوراس کی پرواز KL735 کے بزنس کلاس کیبین میں لیتھیم بیٹری کا پاور بینک چارنگ کے دوران پھٹ گیا جس سے آگ کا شعلہ بھڑکا اور آگ لگ گئی۔
آگ لگنے سے کیبن میں دھواں پھیل گیا۔ اُس وقت طیارہ بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کرتا رہا تھا۔
حکام کے مطابق پاور بینک بزنس کلاس میں سفر کرنے والے کے ایل ایم کے سابق سی ای او ڈچ وزیر کیمیل یورلنگز کا تھا جو پاور بینک کو چارج پر لگا کر سوگئے تھے جو دوران پرواز حفاظتی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک مسافر معمولی زخمی ہوا۔
پائلٹ کو ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنا پڑا اور طیارے کو واپس ایمسٹرڈیم کے اسخیپول ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔



