جرم
معمولی تکرار، موٹرسائیکل سوار افراد نے کراچی سے لاہور جانیوالی کوچ پر پتھراؤ کردیا
کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ پرکنڈیارو کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔

کوچ میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 10 مسافر زخمی ہوگئے جب کہ پتھراؤ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بس ڈرائیور اور موٹرسائیکل سواروں میں تکرار ہوئی تھی جس کے بعد مقامی افراد نے کوچ پرحملہ کیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔



