جرم

کراچی میں ڈاکو بیوپاری سے 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی میں 6 ڈاکو بیوپاری سے 45 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ قائدآباد میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز 6 ڈاکوؤں نے 3 بیوپاریوں سے لوٹ مار کی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان بیوپاری سے 45لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے، متاثرہ بیوپاری کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق بیوپاری اپنے دو کزن کے ہمراہ جانور خریدنے کے لیے جا رہا تھا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے اسلحے کے زور پر روکا اور 45لاکھ ٍروپے چھیننے کے بعد فرار ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker