جرم

کراچی: پُراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے امریکی شہری کے واقعہ کا ڈراپ سین، حقیقت سامنے آگئی

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے امریکی شہری کے لاپتا ہونے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

اپنے بیان میںزید منیر نے کہا کہ اسے اغوا نہیں کیا گیا تھا بلکہ وہ اپنی مرضی سے حیدرآباد شادی کرنے گیا تھا ۔

زید منیر کے مطابق اس نے حیدرآباد میں ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا جہاں سے پولیس نے اسے تحویل میں لے کر کراچی منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زید منیر 25 مئی کو لاپتا ہوا تھا اور 27 مئی کو اس کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے زید منیر کو اس کے رشتے داروں کے حوالے کردیا جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker