جرم

راولپنڈی: لائیو اسٹریمنگ کے ذریعےنازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کرنیوالا گینگ گرفتار

راولپنڈی: لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کرنے والے گینگ میں 11 ملکی و غیر ملکی افراد شامل ہیں جب کہ گرفتار افراد میں ایک غیر ملکی خاتون سمیت 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں جب کہ لائیو اسٹریمنگ میں استعمال ہونے والا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار افراد غیراخلاقی ویڈیوز بنا کر مختلف ویب سائٹس پر اپلوڈ کرتے تھے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مقدمے کی تفتیش کے حوالے سے این سی سی آئی اے سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker