انٹرٹینمنٹ

میرا سے انٹرویو کا معاملہ: معروف شخصیات کی سخت تنقید کے بعد ارشاد بھٹی کا ردعمل آگیا

پاکستان کے معروف صحافی و میزبان ارشاد بھٹی نے حالیہ تنازع پر ردعمل ظاہر کردیا۔

کچھ روز قبل ارشاد بھٹی نے اداکارہ میرا کا ان کی آنے والی فلم ‘سائیکو’ کے حوالے سے انٹرویو کیا جس کے کچھ کلپس سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

ویڈیو کلپس میں ارشاد بھٹی میرا سے ان کے ماضی کے تعلقات اور تنازعات سے متعلق سوال کررہے ہیں جس پر کئی اداکاروں نے صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوالات کو غیر اخلاقی قرار دیا۔

ساتھ ہی میرا کی تعریف بھی کی گئی کہ انہوں نے ان سوالات کو تحمل سے سنا اور صبر کے ساتھ جواب دیا۔

میرا سے انٹرویو کا معاملہ: معروف شخصیات کی سخت تنقید کے بعد ارشاد بھٹی کا ردعمل آگیا

اداکارہ زارہ نور عباس نے لکھا یہ انتہائی غلط ہے، میرا کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب کہ وہ اپنی فلم پر بات کرنا چاہتی تھیں، اگر کسی مرد سے ایسی بات کی جائے تو وہ منہ پر گھونسہ دے مارے گا۔

زارہ نے مزید کہا آپ کو لگتا ہے کہ خاتون سے اس طرح بات کرنا آپ کو بخش دے گا؟ کیونکہ وہ آگے سے مسکرا رہی ہے؟

اس کے علاوہ بھی کئی اداکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے صحافی پر شدید تنقید کی۔

ارشاد بھٹی کا ردعمل:
اب ارشاد بھٹی نے اس معاملے پر ردعمل دیا اور کہا کہ جو سوالات انہوں نے پوڈکاسٹ میں کیے وہ پہلے متعدد بار اور پلیٹ فارمز پر کیے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ کے کیسز بھی عدالتوں میں چلتے رہے ہیں۔

صحافی نے بتایا کہ یہ انٹرویو کافی مشکل سے ہوا کیونکہ میرا نے کئی بار وقت دیا لیکن وہ انٹرویو کے لیے نہیں آئیں، اس انٹرویو کے میرا نے پیسے لیے تھے جو ان کا حق ہے، کیونکہ یہ میرا کی فلم کی تشہیر نہیں بلکہ ان کا ذاتی انٹرویو تھا۔

ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر انٹرویو کے صرف کلپس وائرل ہیں جس پر عوام ردعمل دے رہی ہے، انہیں پورا پوڈکاسٹ دیکھنا چاہیے پھر بات کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker