انٹرٹینمنٹ

عامر خان تیسری مرتبہ دلہا بننے کیلئے تیار، شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بالی وڈ اسٹار عامر خان تیسری مرتبہ دلہا بننے کی تیاری کر رہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ اداکار آئندہ ماہ اپنی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

یہ شادی 5 جولائی کو انتہائی نجی اور سادگی سے ہوگی جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شرکت کریں گے جب کہ کورٹ میرج یا گھر پر ہی دستخط کرکے اس رشتے کو باقاعدہ نام دیا جائے گا۔

رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ عامر خان اور گوری گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان نے گزشتہ سال اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں میڈیا کے سامنے پہلی بار گوری اسپراٹ کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کروایا تھا۔

یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی، اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی جو 2002 میں ختم ہوئی، ان سے عامر کے دو بچے جنید اور آئرا ہیں۔

اس کے بعد عامر خان نے 2005 میں ڈائریکٹر کرن راؤ سے دوسری شادی کی اور 2021 میں ان سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تاہم دونوں مل کر اپنے بیٹے آزاد کی پرورش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker