پاکستانPunjab

قصور میں دلہا کشتی پر بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا

قصور: سیلاب بھی دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا اور  دلہا کشتی پر  اپنی دلہنیا لینے پہنچ گیا۔

پنجاب کے شہر قصور گنجہ کلاں کے رہائشی ماجد ڈوگربارات کے ساتھ دلہن کے گاؤں حجرہ شاہ مقیم روانہ ہوئے مگر سیلابی پانی راستے میں آگیا۔

سیلابی پانی کے باعث راستہ نہ ملا تو دلہا اور باراتیوں نے ریسکیو 1122 بوٹ کا سہارا لیا اور دلہن کے گھر جاپہچنے جہاں شادی کی تقریب ہوئی۔

کشتی میں بارات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker