پاکستانتازہ ترین

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

دبئی میں کل پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا مدِ مقابل ہوں گے، نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ رچرڈ النگوارتھ امپائر ہوں گے جب کہ پہلے سیمی فائنل کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہوں گے۔

لاہور میں دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہو گا۔

سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل امپائرنگ کریں گے جب کہ دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری رنجن مدوگالے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker