انٹرنیشنل

اسرائیلی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب شہید

تہران: اسرائیلی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی حملوں میں انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کی گئی کارروائی میں ایرانی کے وزیر برائے انٹیلی جنس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں اور تازہ حملوں میں ایران کے بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق پلانٹ کے احاطے میں گرنے والے پروجیکٹائل سے پلانٹ محفوظ رہا اور عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے واقعے سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو آگاہ کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker