میسی کا یوٹرن، ریٹائرمنٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر واپسی
ارجنٹینا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد قومی ٹیم کی جرسی دوبارہ پہننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس میں بینن کے خلاف میدان میں اتریں گے، تاہم یہ مقابلہ قومی ٹیم کے ساتھ ان کا آخری میچ قرار دیا جا رہا ہے۔
لیونل میسی نے 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، ریٹائرمنٹ کے اس اعلان کے کچھ ہی عرصے بعد ان کی دوبارہ قومی ٹیم میں واپسی ہورہی ہے۔
ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے بینن کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں میسی کا نام بھی شامل ہے۔ اس طرح میسی ایک بار پھر ارجنٹینا کی جرسی میں میدان میں نظر آئیں گے، اگرچہ یہ میچ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میسی کو قومی ٹیم کے ساتھ ان کے شاندار سفر کے اختتام پر شایانِ شان انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور الوداع کہا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔



