پاکستان

اسحاق ڈار کی سنگار پور سے امریکی زیرقبضہ جہازوں میں سوار پاکستانی عملےکی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست

پاکستان کی جانب سے امریکی فورسز کے زیرِ قبضہ جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی عملے کی واپسی کی کوششوں کے تحت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے سنگاپور کے قریب موجود جہازوں کے عملے کے 11 پاکستانی اور 20 ایرانی ارکان کی بحفاظت واپسی اور دیکھ بھال میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ دفتر خارجہ اور متعلقہ ادارے پاکستانی شہریوں کی جلد واپسی کے لیے امریکی حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔

اسحاق ڈار کی جانب سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی رابطہ کرکے جہاز کے ایرانی عملے کی پاکستان کے راستے واپسی میں سہولت دینے سے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker