بلوچستان

بارش کے باعث ڈیرہ مراد جمالی میں گھر کی چھت گر گئی، ماں اور تین بچے جاں بحق

نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لانگھہ محلہ میں پیش آیا، جہاں رہائشی محمد پناہ سولنگی کے گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی،پولیس نے بتایا کہ چھت گرنے کے نتیجے میں ماں اور اس کے تین بچے ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبہ ہٹا کر لاشیں نکالی گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے جبکہ اہلِ محلہ غمزدہ خاندان سے اظہارِ افسوس کر رہے ہیں پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker