انٹرنیشنل
اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا

اٹلی نے خطے کے موجودہ حالات کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔
الجزیرہ کے مطابق اطالوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھنا مناسب نہیں، خطے کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق معاہدے میں فوجی سازوسامان اور ٹیکنالوجی کی تحقیق کے تبادلے شامل ہیں، جو اب روک دیئے گئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اٹلی کا یہ فیصلہ یورپی ممالک کے بدلتے ہوئے مؤقف کی عکاسی کرتا ہے اور اس کے خطے کی سفارتی صورتحال پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔



