انٹرنیشنل
ایران کا افزودہ یورینیم امریکا لایا جائے گا، اس پر مل کر کام کریں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کیا جائے گا، جس کے لیے وہاں کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
جمعے کو برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ امریکا منظم مرحلے لیکن آہستہ رفتار سے آگے بڑھے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مل کر ان کے ملک میں پورے احتیاط اور آرام سے کھدائی کرکے بڑی مشینری کے ذریعے جوہری مواد نکالیں گے اور پھر اسے امریکا لے آئیں گے جب کہ انہوں نے اس عمل کو نیوکلیئر ڈسٹ سے بھی تعبیر کیا اور کہا کہ یہ وہ باقیات ہیں جو گزشتہ برس جون میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی اور اسرائی حملوں کے بعد بچی ہیں۔



