انٹرنیشنل
دبئی: بارش میں کرتب دکھانے والے ڈرائیوروں کی گاڑیاں ضبط، بھاری جرمانے بھی عائد

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بارش میں کرتب دکھانے والے ڈرائیوروں کی گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔
حکام کے مطابق خطرناک کرتب دکھانے والوں پر لاکھوں روپے کے جرمانےعائد کرکے کئی گاڑیاں ضبط کرلی گئی ہیں۔
بارش میں کرتب دکھانے والے ڈرائیوروں پر 50 ہزار درہم کے جرمانے کیے گئے ہیں جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 38 لاکھ روپے بنتے ہیں۔



