انٹرنیشنل

ایران کیساتھ ڈیل نہ ہوئی تو سیز فائر میں مزید توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو سیز فائر میں مزید توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ سیز فائر بدھ کی شام ختم ہو جائے گا۔ ڈیل نہ ہوئی تو سیز فائر میں مزید توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ کوئی جلدی نہیں کہ برا معاہدہ کرلوں، کسی جلد بازی کا شکار نہیں ہوں گے،ہمارے پاس وقت کی کوئی کمی نہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار نیویارک پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی قیادت میں وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا اگر مذاکرات میں بریک تھرو ہوتا ہے وہ ایرانی قیادت سے ملنے کے لیے تیار ہوں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستانی وقت کے مطابق آج رات اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی قیادت مجھ سے ملاقات کرنا چاہتی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، ہم ایران میں صحیح لوگوں سے ڈیل کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker