انٹرنیشنل

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان میں کارروائیاں جاری، کئی مکانات دھماکا خیز مواد سےتباہ کردیے

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیاں جاری ہیں۔

اسرائیلی سرکاری ایجنسی کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے بنت جبیل شہر سمیت جنوبی لبنا ن کے کئی دیہاتوں میں رہائشی مکانات اور عمارتوں کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کے سربراہ کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے قبضوں میں لیے گئے علاقوں سے فوجیں نہ ہٹانے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے جوابی کارروائیوں میں اسرائیل کے 4 ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کے لبنان بھر نماز جنازہ کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ لبنا ن میں جنگ کے آغاز سے اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد 2387 ہو گئی ہے جبکہ 7602 افراد زخمی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker