انٹرنیشنل

جنگ دوبارہ شروع ہونے پر دشمن کیلئے خطرناک سرپرائز تیار کر لیا، ایران

تہران: ایران نے کہا ہے کہ جنگ دوبارہ شروع ہونے پر دشمن کے لیے خطرناک سرپرائز تیار کر لیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ممکنہ طور پر جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف نئے اور غیر متوقع اقدامات کی تیاری کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عارضی جنگ بندی معاہدہ اپنے اختتام کے قریب ہے اور امریکا کے مطالبات جبکہ ایران کی جانب سے بحری ناکہ بندی کے اعلان نے مذاکرات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ممکنہ جنگ کے پیش نظر عسکری نقل و حرکت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اور ممکنہ اہداف کی نئی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کی پاکستان کو ایل این جی فراہمی کی پیشکش

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ تصادم کے ابتدائی مرحلے میں ہی مخالفین کے لیے “دوسری جہنم” بنانے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker