پاکستان

موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکی ایئر بیسز ان کے نقصان کا باعث بنے ہیں، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکی ایئر بیسز ان کے نقصان کا باعث بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے۔جے یو ائی سربراہ نے مزید کہا کہ صورتحال جاری رہی تو دوسری طاقتیں بھی جنگ کا حصہ بن جائیں گی۔ا±ن کا کہنا تھا کہ پالیسیوں میں مستقل بہتری لانے کی ضرورت ہے، ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو سراہا۔مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی ائی کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے، تحریک انصاف سے رابطے کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker