پاکستان

ملک میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

ملک میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ، لائسنس کی تجدید اب ہر پانچ سال بعد اسی تاریخ کو کروانا ہوگی جس تاریخ کو لائسنس کا اجرا یا تجدید ہوئی تھی۔

پرانے سسٹم میں وفاق سے بننے والے اسلحہ لائسنس کی میعاد 31 دسمبر کو ختم ہوجاتی تھی، اور پھر اس کی تجدید کروانا ہوتی تھی۔ تاہم اب اس نظام کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے لئے وفاق میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ لائسنس تاریخِ اجرا یا تاریخ تجدید کے بعد پانچ سال تک مؤثر رہے گا، تاکہ شہری پوری پانچ سالہ میعاد سے فائدہ اٹھا سکیں۔ پرانے نظام کے تحت تمام لائسنسوں کی میعاد ہر سال اکتیس دسمبر کو ختم ہو جاتی تھی،اور شہری پورے پانچ سال کی میعاد کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے تھے۔ اسلحہ لائسنس نظام کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی بدولت شہریوں کی یہ مشکل دور ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker